• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے خواہشمند


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

احسان مانی نے ان خیالات کا اظہار پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی پوڈ کاسٹ کی نئی قسط میں کیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وہ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیرملکی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا نظام اُن کی اس خواہش کی تکمیل کرسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس نظام سے سابق کرکٹرز کو ماضی سے زیادہ روزگار ملے گا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو سمجھنا ہوگا کہ پہلے صرف پی سی بی تھا، اب 6 مزید ایسوسی ایشنز میں بھی روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بورڈ کے معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔

تازہ ترین