پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بال خود ہی کاٹ کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔
ببلی لُک رکھنے والی ہانیہ عامر بہت کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں ایک خاص جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ہیں، ہانیہ عامر آئے دن اپنی نٹ کھٹ ویڈیوز اور تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہر فن مولا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ہانیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ خود ہی اپنے بال کاٹتی نظر آ رہی ہیں، ہانیہ نے اپنے بالوں کو کاٹتے ہوئے خود کو ایک نئی لُک دی ہے ۔
ہانیہ عامر ویڈیو میں بہترین فرنٹ کٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ کی نئی لُک میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔
انہوں نے اپنے بال کاٹنے کے بعد اپنے قریبی دوستوں کو ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی لُک دکھائی جسے دیکھ کر سب ہی کے منہ کھلے کہ کھلے رہ گئے۔
ہانیہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست گلوکار عاصم کو بھی ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی لُک دکھائی جس کی عاصم کی جانب سے بھی تعریف کی گئی ہے ۔
ہانیہ عامر کی جانب سے ہیئر کٹنگ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اُن کی صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں ۔