اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اورصحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن میں مقدمہ کردیا۔علی عمران نے مقدمے میں ڈیلی میل کی جانب سے عائد کرپشن کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا اورڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے۔