آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلش پریمیئر لیگ نے نئے سیزن کے آغاز کا اعلان

انگلش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن 21-2020 کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا، لیگ کا فائنل مئی کے آخری ہفتے میں کھیلا جائے گا، 20-2019 کا ٹائٹل لیورپول نے تیس سال بعد اپنے نام کیا جبکہ رواں سیزن کا اختتام 26 جولائی کوہوگا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز اگلے سیزن کا ستمبر میں آغاز کرنے پر رضامند ہوگئے، لیگ کا فائنل راؤنڈ 23 مئی کو ہوگا۔

پریمیئر لیگ کی انتظامیہ ڈومیسٹک مقابلوں کے حوالے سے فٹبال ایسوسی ایشن اور انگلش فٹبال لیگ کے ساتھ تمام ڈومیسٹک مقابلوں کے شیڈول کے سلسلے میں مشاورت جاری رکھے گی۔

لیگ انتظامیہ نے سات ہفتوں کے بریک کو بھی کافی قراردیا ہے، عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تین ماہ تک معطل رہنے والے انگلش پریمیئر لیگ کے روان سیزن کا اختتام اتوار کوہوگا۔

لیورپول نے اپنی 30 سالہ تاریخ میں پہلی بار 20-2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، لیورپول کے کپتان جورڈن ہینڈرسن کو فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹبالر آف دی ایئرکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید