جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی کے عہدے پر تعیناتی کے حقائق سامنے آگئے۔
جیو نیوز نے ضیا الرحمٰن کی خدمات سندھ کو دیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن حاصل کرلیا۔
وفاق نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
رواں سال جنوری میں وفاق نے 19 ویں گریڈ کے افسر ضیا الرحمٰن کی خدمات سندھ کے حوالے کیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے ضیا الرحمٰن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ کو دی ہیں۔