پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام کے مینڈیٹ کی چوری کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
گزشتہ انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر شہباز شریف نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا جبکہ اس دن ملک پر ایک سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دو سال ثابت کر رہے ہیں کہ یہ تجربہ پاکستان کو بہت مہنگا پڑا۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج گورننس اور معیشت دونوں ملکی تاریخ کی بدترین حالت میں ہیں۔