سوشان سنگھ راجپوت کی موت کو اب ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، انکی موت نے ہر ایک کو افسردہ کردیا ہے، اور پھر یہ تو ایسا نقصان ہے کہ پھر کوئی لوٹ کر نہیں آتا۔
تاہم سوشان سنگھ راجپوت کے پرستار ہمیشہ کچھ ایسا کرتے ہیں کہ آنجہانی اداکار کی یادوں کو اپنے دل میں زندہ رکھ سکیں۔ اسی لیے انھوں نے سوشان سنگھ کے لیے ایسے اچھے اقدامات کیے جو کافی پسند کیے گئے۔
حال ہی میں ان کے پرستاروں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی بسکٹوں سے ایک تصویر بنائی۔ یہ ان کے پرستاروں کی جانب سے نہ صرف دل کو چھولینے والا اقدام تھا بلکہ ایک تخلیقی آئیڈیا بھی تھا۔
اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ان کے پرستار انکی یادوں کو کسی بھی طرح اپنے ذہنوں سے محو نہیں ہونے دینا چاہتے تھے۔
دریں اثنا پولیس اب بھی سوشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس حوالے سے سابق بھارتی مرکزی وزیر سبرامینم سوامی کو وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں سی بی آئی سے اس معاملے کی تحقیقات کروانے کی ان کی درخواست کے بارے میں انھیں آگاہ کیا گیا۔