• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنّہ نے 20 سال بعد کڑھائی کرنا شروع کردی


بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے لاک ڈاؤن کے دوران 20 سال بعد کپڑوں پر کڑھائی کرنا شروع کردی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے جہاں پوری دُنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے تو وہیں بھارت میں بھی وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے میں گھروں میں قید افراد خود کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہی میں بالی ووڈ پروڈیوسر ٹوئنکل کھنّہ بھی شامل ہیں جنہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے کپڑوں پر کڑھائی کرنا شروع کردی ہے جس کی ویڈیو اور تصویر اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔


ٹوئنکل کھنّہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کڑھائی کرنے میں مصروف ہیں اور ویڈیو کے ساتھ اُنہوں نے کڑھائی مکمل ہونے کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

بالی ووڈ پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں نے نانی کے گھر میں کڑھائی اور سلائی سیکھی تھی اور آج وہ 20 سال کے بعد دوبارہ کڑھائی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی اپنی نانی کی آواز کو سن سکتی ہیں جب ٹوئنکل کھنّہ کی نانی اُن سے کہتی تھیں ’ٹینا خراب کام نہیں کرنا۔‘

ٹوئنکل کھنّہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 17 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

تازہ ترین