• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا آج مان رہی ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن ناممکن ہے، وزیراعظم



وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو آن لائن قربانی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا محرم اور عید الاضحیٰ پر احتیاط نہ کی تو کورونا کیسزمیں اضافہ ہو جائے گا، ان مواقع پر تمام شہری ذاتی ذمے داری محسوس کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ فیس ماسک کے ذریعے کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، عید اور محرم پر کامیابی مل گئی تو آگے کاروبار کھولنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن بعد میں سمجھ آیا، دنیا آج مان رہی ہے کہ پوری طرح لاک ڈاؤن ناممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑا، مکمل لاک ڈاؤن کرتے تو کچی بستیوں میں رہنے والے سڑکوں پر آجاتے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک بھارت مکمل لاک ڈاؤن کے اثرات سے باہر نہیں نکل پایا ہے، معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ وہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا کرم ہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے، 3 دن کے دوران ملک میں سب سے کم اموات وائرس سے ہوئیں، ہمارے اسپتالوں پر دباؤ کم ہورہا ہے۔

تازہ ترین