قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں تبدیلی پر حکومت اور اپوزیشن کی آج کی بیٹھک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔
نیب ترمیمی بل پر اپوزیشن نے تحفظات تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قانونی مسودے پر غور کے لیے کل تک مزید وقت مانگ لیا۔
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جاننا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن چاہتی کیا ہے، حکومت نے نیب ترمیمی بل پر تحریری موقف دیا ہے، اپوزیشن سے کہا ہے وہ بھی تحریری موقف دیں۔
اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جاننا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن چاہتی کیا ہے، ان سے تحریری سفارشات مانگی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے مسودے میں خامیاں ہیں، بعض باتوں پر آئین، قانون اور بنیادی حقوق کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایاز صادق، احسن اقبال اور جاوید عباسی شریک ہوئے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی غیر حاضر رہے اور پارلیمانی کمیٹی کو ہی غیر آئینی قرار دے دیا۔