• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام رسانی مولانا فضل الرحمان کی کل سیاست ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سربراہ  شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بےروزگاری نے ڈاکیے کا کردار ادا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک کرپٹ سے دوسرے تک پیغام رسانی مولانا فضل الرحمان کی کل سیاست ہے۔

معاون خصوصی  نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت خطے میں سب سے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناکام دھرنے کی خفت مٹانے کے لیے 73 کے آئین کے تناظر میں پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عید الاضحیٰ کے بعد کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے سے متعلق حکمت علمی پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن چاہتے تھے کہ شہباز شریف خود اس اے پی سی میں شرکت کریں، تاہم لیگی صدر نے اس شرکت کو اپنی صحت سے مشروط قرار دیا تھا۔

تازہ ترین