• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ویکسین تیار کرکے کورونا وائرس کو ہرا دیگا، ٹرمپ


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ویکسین تیار کرکے کورونا وائرس کو ہرادے گا۔

صدر ٹرمپ نےماسک پہن کر شمالی کیرولائنا کے شہر مورس ویل میں دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی جارہی ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سائنسی عظمت یعنی ویکسین کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

Fujifilm Diosynthبائیو ٹیکنالوجیز کو Novavaxکےلیے ویکسین تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے ۔

امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس جنوری تک ویکسین کی 30 کروڑ خوراک تیار کرلی جائیں۔

تازہ ترین