• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 33 ہزار 410 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 46 ہزار 363 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 100 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 36 ہزار 603 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87 ہزار 737 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 46 ہزار 397 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 33 ہزار 448 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 82 ہزار 503 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 354 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 16 ہزار 120 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 67 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 52 ہزار 529 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 22 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 489 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 418 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 89 ہزار 717 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 187 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 47 ہزار 923 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 434 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 25 ہزار 862 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 759 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 111 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا ویکسین تیار کرکے کورونا وائرس کو ہرا دیگا، ٹرمپ

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 15 ہزار 912 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 93 ہزار 606 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 760 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 934 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 959 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 421 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 229 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 26 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین