• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فاتحی جلد فیملی بنانے کی خواہشمند

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی فیملی بنانا چاہتی ہیں اور اپنے خوبصورت بچے دیکھنا چاہتی ہیں ۔

بھارتی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نورا فاتحی نے خود کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 4 مہینوں سے مکمل قرنطینہ کیا ہوا ہے، مگر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

نورا فاتحی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنا خاندان شروع کرنے اور اپنے بچے دیکھنے کی بہت جلدی ہے۔

بھارتی جریدے ’ فلم فیئر ‘ سے بات کرتے ہوئے نورا فاتح کا کہنا تھا کہ ’ انہوں نے پہلے کبھی ان معاملات کے بارے میں نہیں سوچا مگر لاک ڈاؤن کے دوران اُنہیں اپنی زندگی سے متعلق سوچنے کا بہت وقت ملا جس میں اُنہیں احساس ہوا کے اپنی صحت، اپنے پیاروں اور خاندان کی قدر کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ اُن سے انتظار نہیں ہو رہا ہے کہ کب وہ اپنی فیملی بنائیں گی اور وہ اپنے خوبصورت بچے دیکھیں گی ۔‘

نورا فاتحی کا مزید کہنا تھا اس لاک ڈاؤن کے دوران ’ انہوں نے اور بھی بہت سی پرانی یادیں تازہ کیں، انہوں نے اسکول میں ماحول، سیاست، معیشت سے متعلق جو بھی پڑھا تھا انہیں وہ سب اب سمجھ آ رہا ہے ۔‘

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاست دانوں نے آنے والے وقتوں کے لیے بہت سی پیش گوئیاں کی تھیں مگر اُس وقت اُن سیاست دانوں پر ہنسا گیا اور اُن کی بات کا مذاق بنایا گیا ۔

نورا نے فلم فیئر سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی ایک بہت قریبی دوست کے والد کا کورونا سے گزشتہ عید پر انتقال ہو گیا تھا جو اُن کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل تھا، اپنی دوست کو ایسی صورتحال میں دیکھنا اُن کے لیے آسان نہیں تھا ۔

نورا فاتحی کا کہنا تھا کہ’اس واقعے نے اُنہیں بہت زیادہ پریشان کیا تھا، والدین سے محروم ہونا خوفناک احساس ہے، اب وہ صبح اُٹھتی ہیں تو اپنے زندہ ہونے پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں اور اُن کا خاندان بھی  صحت مند اور سلامت ہے۔‘

تازہ ترین