’صحت اچھی تو سب اچھا‘ کے اصول کے مصداق سینٹرل جیل پشاور میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لیے قائم کیے گئے اوپن ایئر جم میں 22 طرح کی ایکسریز کی جاسکتی ہیں، اس حوالے سے مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ قیدیوں کے لیے یہ ایک مثبت ایکٹیوٹی ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے اس اوپن ایئر جم کا افتتاح کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے یہ جم پشاور سینٹرل جیل میں قائم کیا گیا ہے، اس طرز کے اقدام صوبے کی دوسری جیلوں کے لیے بھی کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے کہا کہ کل ہم انشا اللّٰہ مردان کی جیل میں بیڈ مٹن کورٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔