• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہرکو اپنے نئے گانے کاکون ساحصہ پسند ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حال ہی میں ریلیز کئے گئے گانے ’سوہنیا‘  کے پسندیدہ حصّے کے بارے میں بتادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے اپنے گانے کی دھن گٹار میں بجاتے ہوئے اور ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

عاصم نے اپنے اس ٹوئٹ میں گانے کا وہ حصہ گنگنایا جو انہیں بے حد پسند ہے۔

38 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں عاصم اپنے یہ بول سریلی آواز میں گا رہے ہیں۔

کیوں وفاؤں کے قصے ادھورے رہے،

تیری سانسوں کو ہم نا ضروری رہے

جینے کے واسطے جو ہمیں چاہئے

سب ملا کیوں اسی سے ہی دور رہے

سر چھکا کے منائے ہیں دیر و حرم

مانگنا مفلس کی طرح ہے تجھ کو صنم

جاری ہے آرزو جب تلک ہیں یہ دم

ہاری ہیں منزلیں جاری ہیں یہ قدم

واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سوہنیا‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 2 دن میں یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

عاصم اظہر کے گانے’سوہنیا‘ کو کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔

تازہ ترین