• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس اور علما ءمیں کوئی اختلاف نہیں عید تین دن ہوتی ہے، وزیراعظم پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں، مفتی منیب الرحمٰن

کراچی(آئی این پی) مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ عید تین دن ہوتی ہے وزیراعظم پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں، سائنس اور علما میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہمیں سائنس کا پتہ ہے، جتنی سائنس فواد چوہدری جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں۔وہ بدھ کوکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں، محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ اور سائنسدان ہمارے ساتھ ہیں، ہماری کمیٹی میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی ڈگریاں فواد چوہدری کے پاس ہیں اتنی ہمارے پاس بھی ہیں، چیف جسٹس نے بھی کہا کہ سوشل میڈیا بے قابو ہوچکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین