سندھ کے شہر گھوٹکی میں 8 ماہ بعد مرغا پولیس کی قید سے رہا ہو گیا۔
گھوٹکی پولیس نے 8 ماہ قبل مرغے لڑانے پر ظفر میرانی نامی شخص کو اس کے مرغے سمیت گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ مرغے کا مالک ظفر میرانی ضمانت پر رہا ہو گیا تھا، جبکہ مرغا پولیس کی تحویل میں ہی تھا۔
مرغے کی سپردگی کے لیے ظفر میرانی نے عدالت میں درخواست دے رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کراچی، قائد آباد میں مرغوں کی لڑائی کرانے والے 13 ملزمان گرفتار
مرغے کے مالک ظفر میرانی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ میں ضمانت ہونے کے بعد کراچی چلا گیا تھا۔
عدالت کے حکم پر مرغے کو اس کے مالک ظفر میرانی کے سپرد کر دیا گیا۔