• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی، انگلینڈ جانے کے اہل

فاسٹ بولر حارث رؤف کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ وہ اب انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

فاسٹ بولر انگلینڈ جانے والے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل تھے لیکن کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث وہ نہیں جاسکے تھے۔

حارث رؤف دو ٹیسٹ منفی آنے پر ہی انگلینڈ میں ٹیم جوائن کرنے کے اہل تھے لیکن فاسٹ بولر کے ٹیسٹ پازیٹو آتے رہے۔

لاہور کے بعد انہیں آئسولیشن کے لیے راولپنڈی اُن کے گھر بھجوا دیا گیا۔ پھر ایک ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں لاہور کے بائیو سیکور ماحول میں واپس بلایا گیا، اس دوران اُن کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ وہ اب انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہو گئے ہیں اور اُن کی روانگی کےانتظامات کیے جارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حارث نے بہت پریشانی میں وقت گزارا، خوشی ہے کہ وہ انگلینڈ جارہے ہیں۔

تازہ ترین