• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی تجاویز پر حیرت ہوئی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف ا ے ٹی ایف پر قانون سازی ملک کے مفاد میں ہے، بل پر پیپلز پارٹی کی تجاویز دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرےخیال میں یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ان کا رویہ کچھ ہوتا ہے اور باہر کچھ ہوتاہے، یہ جھوٹ اتنے اعتماد سے بولتے ہیں کہ ہم اتنے اعتماد سے سچ بھی نہیں بولتے، ن لیگ نے بل کی حمایت نہیں کی۔انہوں نے مخالفت بھی نہیں کی۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مقصد تھا کہ نیب کا قانون ان کی اپنی پسند کا ہو۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کےخلاف کیسز بنائے ہیں۔  ایف اے ٹی ایف کے قانون کی آڑ میں یہ نیب پر اپنی تجاویز کو تھوپ رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا حاصل گفتگو یہی تھا کہ نیب کو بند کردیاجائے، ن لیگ کے لیڈرز ملزم ہیں کیسے نیب بند کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے عید الاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

تازہ ترین