• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو منفی ٹیسٹ کے بعد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم جوائن کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کوویڈ19کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈ ربی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے ہفتے کو مانچسٹر پہنچے گی ۔عامر ٹی20 میچ کھیلیں گے۔ محمد عامر 24جولائی کو لاہور سے ڈربی پہنچے تھے۔ برطانوی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق آئسولیشن میں پانچ روزگزارنے کیساتھ ساتھ انکے 2ٹیسٹ منفی آنا ضروری تھے۔ دوسری طرف پی سی بی تصدیق کی ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیاہے۔ ادھر شعیب ملک کو 24جولائی کو ٹیم کو جوائن کرنا تھا انکے بارے میں ابھی پی سی بی حکام خاموش ہیں۔حارث رؤف جمعے کی صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ حارث رؤف براستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے ۔ جہاں وہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزریں گے۔

تازہ ترین