• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف کئی شہروں میں احتجاج


جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور کے ڈیوس روڈ پر گزشتہ کئی ہفتے سے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری غیرقانونی ہے، ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

پشاور میں جنگ، دی نیوز اور جیو کے دفاتر کے سامنے نکالی گئی، اس موقع مقررین کا کہنا تھا کہ جنگ جیو گروپ کو حق و سچ دیکھانے کی سزا دی جارہی ہے۔

کوئٹہ کی جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ملازمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔

ملتان میں میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جنگ جیو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بہاولپور میں 140ویں دن سے پریس کلب پر صحافیوں کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

نوابشاہ میں کاشت کاروں نے گوٹھ صلاح الدین ڈاھری مظاہرہ کیا، کاشت کار رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی باعزت رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین