واشنگٹن (جنگ نیوز )ایران نے امریکی مطالبے اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جوہری پروگرام کو نہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کی شام ایران میں معدنیات اور تعمیراتی شعبوں کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں اور انتہائی دباؤ کا راستہ اپنا کر امریکا کا اپنے مقاصد کی تکمیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو زمین بوس کرنا ہے۔ خامنہ ای نے زور دے کر کہا کہ تہران امریکا کے مطالبے کے مطابق اپنا بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام ہر گز نہیں روکے گا۔