• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا،کھانسی کی مدد سے مرض کی نشاندہی کرنیوالی ایپ تیار

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کورونا وائرس ٹیسٹ میں مدد کی غرض سے کھانسی کی اسکریننگ کے لیے ایک ’کاس‘ نامی ایپ تیار کی گئی ہے جس سے سانس کی حالت معلوم کی جاسکتی ہے۔

اس ایپ میں صارف اپنی کھانسی کی آواز ریکارڈ کرے گا جس سے ایپ تجزیہ کرکے نتائج بتائے گی۔

اس ایپ کا اصل مقصد مختصر مدت میں مریضوں کی بڑی تعداد کے لیے ابتدائی اسکریننگ کا عمل ممکن بنانا ہے۔

مذکورہ ایپ حیدرآباد دکن میں قائم اسٹارٹ اپ سالسیٹ ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی فرم زینسارک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی علامتوں میں نزلہ، بخار اور جسم درد کے ساتھ کھانسی بھی شامل ہے لیکن ہر کھانسی کووڈ-19 کی نشاندہی کرے یہ ضروری نہیں۔

تازہ ترین