• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اب تک 8 ہزار ٹن آلائشیں تلف


کراچی میں عیدِ قرباں کے 2 روز کے دوران اب تک 8 ہزار ٹن کے قریب قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تلف کی جاچکی ہیں۔

کراچی میں عید الاضحیٰ کے دوسرےروز جہاں قربانی کا سلسلہ جاری ہے، وہیں شہر کے کچھ علاقوں میں آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر بھی موجود ہیں۔

حب ریور روڈ پر قائم ڈمپنگ پوائنٹ میں 8 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں پہنچائی جا چکی ہیں۔

شہر کے مختلف حصوں میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ آج عید کے دوسرے روز بھی جاری ہے۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام بھی جاری ہے۔

اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں گارڈن، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، جوڑیا بازار اور محمود آباد میں اب بھی آلائشوں اور کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، محمود آباد نمبر 6 میں روڈ پر آلائشوں کے ڈھیر

حب ریور روڈ پر ڈمپنگ پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں ضلع جنوبی اور غربی سمیت مختلف علاقوں سے آلائشیں لا کر ڈمپ کی جا رہی ہیں۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق کل سے اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار ٹن کے قریب آلائشیں تلف کی جا چکی ہیں۔

ضلع جنوبی سے تقریباً 5 ہزار ٹن آلائشیں ڈمپ کی گئی ہیں جبکہ ضلع غربی سے اب تک ڈھائی ہزار ٹن آلائشیں لاکر ڈمپ کی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین