• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کانسٹیبل کی حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ


لاہور کے چوہنگ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کو بجلی چوری کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا، گولی لگنے کے بعد ملزم کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین