• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں پر تشدد بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، فرزانہ باری


معروف سماجی کارکن فرزانہ باری نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد میں اضافہ ہمارے معاشرے کی بڑھتی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فرزانہ باری نے کہا کہ ظلم کرنے والے بے خوف ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے۔

آج ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ ملازمہ پر بیہمانہ تشدد کا واقعہ رونما ہوا، تشدد سے زخمی ہونے والی فرزانہ سنجرانی، کلیم اللّٰہ نامی شخص کے گھر ملازمہ تھی۔

لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ بچی کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تاہم انہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، دوسری طرف چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو سارا احمد نے کہا ہے کہ بچی کوانصاف ضرور فراہم کریں گے۔

تازہ ترین