• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کوروناوائرس کی شرح میں کمی کا سلسلہ برقرار

بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کوئٹہ سے جاری محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق نئے کیسز صوبے کے 5 اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آج کورونا کے 105ٹسٹ کئے گئے۔ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 11774ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مزید 53 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح بلوچستان میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 10189ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد136ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1449رہ گئی۔

تازہ ترین