• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کر رہے ہیں، علیم خان

صوبائی وزیر خوارک علیم خان کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں نے 16سو فی من تک گندم فروخت کی ہے، اپر پنجاب اور کے پی میں ہدف مکمل نہیں ہوا، جنوبی پنجاب میں گندم زیادہ ہوئی ہے، ہم گندم پر سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کر رہے ہیںْ

علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تیسری بارملکی تاریخ میں ہوا ہے کہ 40 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گندم اسٹاک ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ملز کو گندم سبسڈی پر مل رہی ہے یہ طریقہ کار غلط ہے، سبسڈی ٹارگٹڈ ہونی چاہیے یہ مستحقین کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹارگٹڈ سبسڈی دیں تو ہو سکتا ہے5 سو روپے کا تھیلہ دستیاب ہو، جبکہ 3سے5 ارب روپے ہر ماہ آٹے پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

علیم خان نے کہا کہ اگر گندم کا ریٹ زیادہ ہو تو آٹے پرسبسڈی دینی پڑتی ہے، تاہم اب سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین