• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روز بعد متوقع بارشوں کی تیاری کررہے ہیں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہنا ہے کہ ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں، تین روز بعد بارشیں متوقع ہیں، اسی کی تیاری کر رہے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ نالوں پر آبادی کا ہم ذکر کرتے ہیں تو سیاسی انتقام کا الزام لگتاہے، کےایم سی اور ڈی ایم سیز کے ساتھ مل شہر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کے ایم سی کو نالوں کی صفائی میں مدد کرتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ برساتی نالے سیوریج کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں، 2017ء میں سندھ حکومت نے خود نالے صاف کیے تھے، برساتی نالے سیوریج کی لائنوں سے ملے ہوئےہیں جس کی وجہ سےمشکلات ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک نےاب تک ایک روپے بھی نہیں دیئے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں تاخیر ہوئی ہے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔

تازہ ترین