پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی سراہا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریضوں میں نمایاں کمی پر سروسز، جناح اور دیگر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈ بند کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو مؤثر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معزز بنچ نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں۔