• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ماہ برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا: مشیرِ تجارت

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ (جولائی 2020ء میں) برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جولائی 2020ء میں گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں 5 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرنے کی اجازت مل گئی، عبدالرزاق داؤد

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ 2020ء سے برآمدات میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی، تاہم اب برآمدات میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین