• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے : رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ نون  پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے، رہبر کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہو رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی، آل پارٹیز کانفرنس کی سربراہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی مڈٹرم انتخابات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کشمیر کے معاملے پر گزشتہ ایک سال سے خاموش ہے، ایک منٹ کی خاموشی بھی بے سود ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظُلم ہو رہا ہے اور حکومت کلبھوشن کو اپیل کا حق دے رہی ہے۔

تازہ ترین