• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ: کورونا کے باوجود کمیونٹی نے عید الاضحی بھرپور طریقے سے منائی

سٹیفورڈ (مریم فیصل )برطانیہ بھر کی طرح سٹیفورڈ میں بھی عید کے رنگ نظر آرہے تھے ۔ کورونا کے باوجود بھی سٹیفورڈ کی پاکستانی کمیونٹی نے سماجی فاصلے کو دھیان میں رکھ کر عید الاضحی بھرپور طریقے سے منائی ۔ ویسے تو برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی قربانی کا فریضہ انجام دیتی ہے لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے ان لوگوں نے بھی برطانیہ میں ہی قربانی کو ترجیح دی جو پاکستان جاکر یا پھر اپنے رشتے داروں کی مدد سے پاکستان میں ہی سنت ابراہیمی ادا کرتے تھے ۔ اس حوالے سے جنگ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان میں قربانی کے لئے کافی کنفیوشن تھیں اس لئے ہم نے اس فریضے کو یہاں برطانیہ میں ہی ادا کرنا ٹھیک سمجھا ۔ اس بہانے کمیونٹی میں سب سے ملاقات بھی ہوگئی اور فریضہ بھی ادا ہوگیا ۔ بچوں نے بھی گھر گھر جاکر گوشت باٹنے کو بہت انجوائے کیا ۔عید کے روز برطانیہ میں موسم بھی خوشگوار تھا اس لئے قربانی کے گوشت سے باربی کیو بھی کیا گیا ۔ پاکستانی کمیونٹی کا یہ بھی کہناتھا کہ کورونا نے زندگی کو جیسے جام کردیاہے لیکن عید تو پھر عید ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ اس اہم دن کو منانے میں کوئی کمی بھی نہ رہے لیکن سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھا ہے ۔

تازہ ترین