• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل ڈیرہ‘جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا شیڈول جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل نے بھی جشن آزادی کے حوالے سے تین روزہ آن لائن تقریبات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مطابق 10 اگست کو ملی نغموں کا مقابلہ 12 اگست کو آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات لیکچر دیں گی۔ 13اگست کو میوزیکل کنسرٹ ہوگا جبکہ 14اگست کو کلچرل فلوٹ نمایاں کیا جائے گا۔
تازہ ترین