• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن نےسیاحت کو بڑا نقصان پہنچایا، ڈبلیو ٹی ٹی سی

راچڈیل (نمائندہ جنگ) ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈائون سے پیدا ہونےوالی صورتحال سے ٹریول اینڈ ٹورازم کی ملازمتوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور مختلف صنعتوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، مالکان سخت بددل اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں ‘ٹریول اینڈ ٹورازم مالکان نے حالات پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صنعتوں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قرنطین اور سفری پابندیاں برقرار رہیں تو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی جہاں سے واپسی مشکل ہوگی۔ کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر کی صورت میں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے نہ صرف انڈسٹری متاثر ہوگی بلکہ ملکی معیشت بھی زوال پذیر ہوگی۔ قرنطین اور غیر منظم بین الاقوامی ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ اقدامات نے لوگوں کو سفر کرنے سے روک دیا ہے اور موسم گرما کے 2020 کے سیزن کے موسم میں ناقابل تلافی نقصان ہوگا اوراس شعبے میں 197 ملین پونڈز کی ملازمتیں پوری دنیا میں ختم ہوجائیں گی۔ برطانیہ کی طرف سے14 یوم کے قرنطین کے فیصلے پر برطانیہ میں سیرو سیاحت اور کاروبار کے لیے آنےوالے مسافروں کی تعداد میں حیرت انگیز طو رپر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی ٹی سی کا اندازہ ہے کہ یوکے جی ڈی پی میں ٹریول اینڈ ٹورازم سیکٹر کی شراکت سے نقصان ہوگا۔ ڈبلیو ٹی ٹی سی کے صدر اور سی ای او گلوریا گیوارا نے کہا کہ اس شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں لوگوں کی ملازمت اور معاش روز بروز ختم ہو رہا ہے۔

تازہ ترین