• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹاکے ذریعے سب انجینئرز کی بھرتیاں غیرقانونی قرار

پشاور(ارشد عزیز ملک ) پراونشل انسپکشن ٹیم (پی آئی ٹی) نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (پی ایچ ای) میں سب انجینئرز کی بھرتی کو غیر قانونی ، امتیازی سلوک ، بدنظمی ، مشکوک اور میرٹ کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پی آئی ٹی نے خیبرپختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈایولویشن ایجنسی (ایٹا) کی کارکردگی اور امتحانات کے طریقہ کار پر بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔پی آئی ٹی نے تحقیقات مکمل ہونے تک چیف انجینئر ، دو سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ، سیکشن آفیسر اور پی ایچ ای کے دو ایڈمن افسروں سمیت چھ اہلکاروں کو معطل کرنےاور بھرتیاں منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔معائنہ ٹیم نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کے پی کوپیش کردی ہے جس کی کاپی جنگ کے پاس موجود ہے ۔رپورٹ میں امیدواروں کو میرٹ ، شفافیت ، منصفانہ انصاف اور مساوی مواقعوں کے ذریعے فراہم کرنے کے لئے پوسٹوں کی دوبارہ تشہیر کی درخواست کی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں بھرتی کے عمل کو مشکوک ، غیر قانونی اور قواعد کےبر خلاف قراد دیا گیا ہے۔

تازہ ترین