• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم منصوبہ ، پروکیورمنٹ آف سول ورکس کنٹریکٹ چیلنج

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق دادوچھا ڈیم منصوبہ کیلئے پروکیورمنٹ آف سول ورکس کنٹریکٹ کے معاملے کولاہور ہائی کورٹ لاہور میں چیلنج کردیا گیا جس پر عدالت عالیہ نےپراسیس مکمل کرنے تاہم کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے روک دیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق چھ کمپنیوں نے اپلائی کیا تھاجن میں سے تین کو منتخب کیا گیا ۔ایک جوائنٹ ونچر اور ایک کمپنی اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ لاہور پہنچ گئی اور چیلنج کردیا۔جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کی تھی،ابھی مزید سماعت نہیں ہوسکی ہےجس کے باعث ڈیم منصوبہ پر پیش رفت کے کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق دادوچھا ڈیم کیلئے مزید 16 ہزار 194 کنال14مرلہ اراضی کی ایکوزیشن ہونی ہےجس پر لاگت کا تخمینہ ایک ہزارپانچ سواکہتر ملین روپے ہے۔ 1729ملین روپے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو منتقل کئے جاچکے ہیں۔ڈیم کی14 ہزار 373 کنال 19مرلہ اراضی راولپنڈی جبکہ1619 کنال 15 مرلہ تحصیل کلر سیداں میں ہے۔منصوبہ پر کل لاگت کا تخمینہ 6ہزار492اعشاریہ 480ملین روپے ہےاور مدت تکمیل تین سال رکھی گئی ہے۔
تازہ ترین