• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 قیدیوں سے متعلق افغانستان میں لویہ جرگہ آج ہوگا

400 قیدیوں سے متعلق افغانستان میں لویہ جرگہ آج ہوگا


طالبان کے مخصوص400 قیدیوں کے مستقبل سے متعلق فیصلے کیلئے افغانستان میں لویہ جرگہ آج ہوگا۔

لویہ جرگے میں قبائلی عمائدین سمیت 3200 رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے۔

امریکی وزارت خارجہ اور خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے لویہ جرگہ کے انعقاد پر خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ جرگہ افغانستان میں امن کے لئے قومی حمایت کو مستحکم کرے ،امید کرتے ہیں کہ انٹرا افغان مزاکرات کی رکاوٹ، بقیہ طالبان قیدیوں کی جلد از جلد رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی سے افغانستان میں تشدد میں کمی ، براہ راست مذاکرات کے نتیجے میں امن معاہدہ اور جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نےطالبان قیدیوں کی رہائی پر زور دی اور ساتھ ہی امریکی مدد کی بھی یقن دہانی بھی کرائی۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ براہ راست امن مذاکرات کی آخری رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے یہ جرگہ ایک تاریخی موقع ہے،جرگے کے شرکا ءایسے عناصر کو موقع نہ دیں جو امن کی راہ کو اور پیچیدہ بنانے کی کوش کرتے ہیں۔

تازہ ترین