• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکوں پر عوام کا حکومت مخالف احتجاج


بیروت دھماکوں پر لبنانی عوام نے احتجاج کرتے ہوئےحکومت پرکوتاہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے شہرکےمرکزی علاقے میں جلاؤ گھیراؤ کیا اورسیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا۔

مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئےسیکیورٹی فورسز نےآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

دھماکوں پراردن میں لبنان کےسفیرمروان حمادے نےاستعفیٰ دے دیا۔

دوسری جانب یورپی یونین نےبیروت کیلئے33 ملین یورو کی ہنگامی امداد جاری کردی۔

امریکا کی جانب سے بھی خوراک،پانی اورطبی امداد لبنان پہنچا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:دھماکوں کے بعد بیروت میں دو ہفتوں کی ایمرجنسی نافذ

واضح رہے کہ دو روز قبل بیروت دھماکے میں 157 افراد جاں بحق جبکہ5 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین