• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں بارش ہوتے ہی کےالیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا، شہر بھر میں 400 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

کےالیکٹرک کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی کے کئی علاقوں میں کل سے اب تک بجلی کی فراہمی بحال ہی نہیں ہوسکی ہے۔

شہر میں بارش کے دوران کل سے اب تک ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے تمام تر حادثات اندرونی نوعیت کے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کرنٹ لگنے کے کسی حادثے کا تعلق کےالیکٹرک کی تنصیبات سے نہیں ہے۔

تازہ ترین