• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کی یاد ستانے لگی ہے۔ کورونا لاک ڈائون میں ان کا وقت گھر کے کام کاج اور سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کیلئے تصاویر جاری کرکے گذررہا ہے۔ گذشتہ روز کترینہ کیف نے اپنی کرکٹ میچ کے دوران لی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، اور اُن کے ہاتھ میں ایک بلا موجود ہے، کترینہ کیف تصویر میں کافی خوش اور پر جوش نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ کرکٹ کو یاد کر رہی ہیں ۔

تازہ ترین