• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے غربت کم کرنے کے ایک پروگرام کے تحت وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مردم شماری ڈیٹا کے لیے وفاقی ادارہ شماریات کو خط لکھ کر کہا ہے کہ صوبے میں غربت پر قابو پانے کے لیے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے لیے مردم شماری ڈیٹا درکار ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی بجٹ میں غریب طبقے کے لیے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا، شہری علاقوں میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین