• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کیخلاف بلاجواز اور سیاسی مقدمہ ختم کیا جائے، عبدالخالق قادری، رشید شاہ

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان و مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر نائب صدر پیر عبدالخالق القادری اور تونسہ شریف کے ترجمان سید رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کیخلاف بلاجواز اور سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا مقدمہ ختم کیا جائے، ملک کا اہم ستون صحافت زیر عتاب ہے جسکی واضح اور بڑی مثال میر شکیل الرحمٰن کی نا حق گرفتاری ہے تو دوسری طرف سیاسی اختلاف کی بنیاد پر مزاراتِ اولیاء کے خلاف صوبائی محکمہ کارروائی میں مصروف ہے۔ مزارات کی بلاجواز اوقاف کو حوالگی اورسیاسی بنا پر انتقامی کارروائی قبول نہیں ۔

تازہ ترین