کراچی (نیوزڈیسک)ایک تحقیق کے مطابق سمندر کے پانی کے درجہ حرارت میں اچانک زیادہ اضافے کی لہر (ہیٹ ویو) کے باعث مچھلیاں اور دیگر آبی حیات کو اپنی زندگی بچانے کے لیے ہزاروں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑ سکتا ہے۔حالیہ تحقیق میں سمندر کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے سے ہونے والے نقصانات کے پیمانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق سمندر میں اچانک گرمی کی شدید لہر آنے کے باعث پانی کے اندر ماحولیاتی نظام میں ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے۔تحقیق میں سامنے آیا کہ اس سے بڑی تعداد میں سمندری پرندے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔