بالی وڈ اداکاروں نے بھارت میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار شاہ رخ خان نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اداکار اکشے کمار نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کے لئے دعا گو ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کے کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس جانے کے باعث 16 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔