• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں 


بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا، جس سے پائلٹ سمیت 18 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے بھارت آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے اور طیارہ حادثے کے بعد تین حصوں میں تقسیم ہو گیا، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثہ پر واقعے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثےکی رسمی جانچ اے اے آئی بی کرے گا، انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں ممبئی اور دہلی سے کوزی کوڈ پہنچ رہی ہیں۔

تازہ ترین