• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے ا8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی۔

بلاول بھٹو نے سانحہ 8 اگست کوئٹہ کی چوتھی برسی پر جاری اپنے پیغام میں شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی،جس میں 50 سے زائد وکلا شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت و تہذیب کے دشمنوں نے انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس قاضی عیسیٰ کمیشن پر عدم عملدرآمد سانحے کے شہدا، انکے ورثا سے صریحاً ناانصافی ہے، شہدا کے ورثا، سانحے میں معذور ہونے والوں سے متعلق حکومت ذمہ داری نبھائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کا مشن جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین