آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

24 گھنٹوں میں کورونا کے 300 نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کوروناوائرس کے 300 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ اب تک صوبے بھر میں 123546 کیسز  ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورت حال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض انتقال کرگئے ہیں، اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2262 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نےکہا کہ اس وقت 254 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، 44 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے201 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع جنوبی میں 90، ضلع شرقی میں 38 اور ضلع وسطی میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ضلع ملیر میں 22 ، ضلع غربی میں 15 اور ضلع کورنگی میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید