افغانستان کے لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق رہا ہونے والے 400 طالبان قیدیوں پرسنگین نوعیت کےجرائم کےالزامات تھے، تین روزہ ’لویہ جرگہ‘ کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔
جرگہ رکن عطا طیب نے اعلان کیا کہ امن مذاکرات کے آغاز،خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان نے امن مزاکرات کی شروعات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا۔